GHAG

نئی بھرتیوں کے حوالے سے تحریک طالبان پاکستان کا اعلامیہ

نئی بھرتیوں کے حوالے سے تحریک طالبان پاکستان کا اعلامیہ

ملک کے طول و عرض سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ مختلف سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے ڈالری جنگ کی حقیقت جاننے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے مقابلے میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ بعض نے ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفے دے دیے، کافی تعداد جنگ سے تنگ آ کر سرنڈر ہو گئی، اور متعدد اہلکاروں کو افسرانِ بالا نے معطل کر کے گھر بھیج دیا۔ جبکہ ایک بڑی تعداد — اوسطاً یومیہ تیس سے چالیس سیکیورٹی اہلکار — تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔

اس کے نتیجے میں سیکیورٹی اداروں کو افرادی قلت کا سامنا ہے، ان کے حوصلے بری طرح پست ہو چکے ہیں، اور وہ میدانِ کارزار سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے سیکیورٹی اداروں میں سخت تشویش اور گہرا اضطراب پایا جا رہا ہے۔ نیز مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے نوجوانوں کو بڑی تنخواہوں اور مراعات کا لالچ دے کر بھرتیوں کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان اہلِ پاکستان کو خبردار کرتی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں ہوشیاری کا مظاہرہ کریں، اور حالیہ بھرتیوں اور تنخواہ و مراعات کے لالچ میں اپنے پیاروں کو جنگ کا ایندھن اور ڈھال بنانے سے گریز کریں۔

محمدخراسانی
ترجمان: تحریک طالبان پاکستان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts

تحریکِ انصاف کا المیہ

شیراز پراچہ تحریک انصاف کا المیہ یہ ہے کہ یہ پوری پارٹی اور اسکی لیڈرشپ سکینڈل بنانے اور منفی پروپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ

Read More »