GHAG

پشتون نیشنل فرنٹ کا قیام وقت کی ضرورت ہے- خوشحال کاکڑ

پشاور ( غگ رپورٹ ) پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال خان کاکڑ نے مجوزہ ” پشتون نیشنل فرنٹ ” کو جاری حالات کے تناظر میں ناگزیر اور وقت کا تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قوم پرست دہشت گردی کے خاتمے ، وسائل پر اختیار کے حق اور امن کے قیام جیسے بنیادی نکات پر سیاسی وابستگی سے قطع نظر ایک پیج پر ہیں اور اس مجوزہ پلیٹ فارم کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ بنیادی ایشوز پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرکے درپیش چیلنجز کا حل نکالا جائے ۔

نوجوان صحافی ، میزبان سہیل اصغر کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ فرنٹ یا پلیٹ فارم کے قیام کی ضرورت پر تمام پشتون قوم پرست متفق ہیں اور تمام اہم قائدین کے ساتھ اس ضمن میں مختلف نشستیں اور ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ ان کے مطابق درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور مسایل کے حل کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے بنیادی نکات پر آگے بڑھ کر جدوجہد کی جائے اور اس مشن میں قوم پرستوں کے علاؤہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام پشتون عمائدین اور طبقوں کو شامل کیا جائے کیونکہ پختونوں کو دہشت گردی اور بدامنی کے علاوہ حق ملکیت اور وسائل پر اختیار جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجوزہ فرنٹ کے مین ایجنڈہ اور طریقہ کار پر مشاورت ہوتی رہی ہے اور تمام لیڈروں نے مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد اس سلسلے میں عملی پیشرفت ممکن ہوسکے گی کیونکہ ایسا کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts