پشاور ( غگ رپورٹ ) باخبر صحافی فخر درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ر ) فیض حمید کے خلاف جاری کورٹ مارشل کی پراسیس آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور استغاثہ نے کراس ایگزامینیشن کا اپنا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد یہ کیس سزا کے فیصلے کے قریب پہنچ جائے گا ۔
ان کے بقول جنرل ( ر ) فیض حمید کے کیس میں ان کے دو سابق ماتحت اعلیٰ افسران نے بھی ان کے خلاف گواہیاں دی ہیں اور وہ طریقہ کار کے مطابق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔
فخر درانی کے مطابق اس اہم ترین کیس میں رواں ہفتے تین دن تک کسی وقفے کے بغیر پراسیس کا عمل جاری رہا اس لیے قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ شاید اس کیس کے فیصلے یعنی فیض حمید کو سزا دینے کا وقت قریب آگیا ہے ۔