GHAG

ماہ اگست: خیبرپختونخوا میں 122 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 67 خوارج ہلاک درجنوں زخمی

خفیہ اطلاع پر کارروائیاں خیبر، کرم، شمالی وزیرستان،سوات، جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، ٹانک اور بنوں میں کی گئیں، سیکیورٹی ذرائع

پشاور ( غگ رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے اگست کے مہینے میں خوارج اور دہشت گردوں کے خلاف 122 انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے درجنوں خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں 67 خوارج کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ تقریباً دو درجن زخمی یا گرفتار کیے گئے ہیں۔

جن علاقوں میں یہ آپریشن کیے گئے ہیں ان میں ضلع خیبر، کرم، شمالی وزیرستان، سوات، جنوبی وزیرستان،ڈی آئی خان،ٹانک اور بنوں شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں 20 اگست کے بعد فورسز کی مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp