GHAG

وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکا، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس سے ملاقات کی اور خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پرامریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا، محسن نقوی

واشنگٹن (غگ رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دورہ امریکا کے دوران دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس سے ملاقات کی اور خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی جن میں سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ اور سابق برطانوی وزیر اعظم لز تروس شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پرامریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج امریکا کے لیے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گذشتہ روز نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری میں بھی شرکت کی تھی۔

(21 جنوری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts