GHAG

بلوچستان پولیس کو انسداد دہشت گردی کے لیے تیار کرنا ترجیحات میں شامل ہیں، معظم جاہ انصاری

پولیس کو جدید سہولیات اور تربیت دے رہے ہیں، آئی جی پی بلوچستان

بدامنی کی صورتحال کو قابو کرنے پر غیر معمولی توجہ مرکوز ہے، کوئٹہ میں تقریب سے خطاب

 کوئٹہ (غگ رپورٹ) بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ صوبائی، وفاقی حکومتوں اور پولیس فورس کو صوبے کو بدامنی کے درپیش چیلنجز کا پورا ادراک اور احساس ہے اور اسی تناظر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوشش ہے کہ دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس فورس کو تمام درکار سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی، ٹریننگ سے لیس کرکے مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔

کوئٹہ میں  پولیس سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی حکومت اور پولیس کی ترجیحات میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا سرفہرست ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان پولیس کو جرائم کے خاتمے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی ضرورت کا سب کو ادراک ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(26 جنوری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp