آپریشن میں پاک فوج کے میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
کارروائی میرعلی میں 29 اور 30 جنوری کی شب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، آئی ایس پی آر
پشاور(غگ پورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے چھ خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 29 اور 30 جنوری کی شب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانےکا پتہ لگایا گیا اور 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنے والے پاک فوج کے میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جام شہادت نوش کیا۔
(30 جنوری 2025)