حکومت نے مذاکرات کی بجائے آپریشن کا پیغام بھجوایا ہے، کارروائیاں رکی کب ہیں؟
حکومت کو اپنے ملازمین اور قوم کی بجائے زمین کے ٹکڑے کی ضرورت اور فکر ہے، کالعدم تنظیم کا بیان
پشاور (غگ رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے ایک رسمی بیان میں کہا ہے کہ وہ لکی مروت سے اغواء کیے گئے سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے جرگہ کے ذریعے مذاکرات کی حامی ہے اور مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تاہم حکومت نے جرگہ کے ذریعے پیغام بھجوادیا ہے کہ وہ آپریشن کرے گی اور ٹی ٹی پی کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات سے پسپائی اور آپریشن کے پیغام سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ حکومت کو عوام اور اپنے سرکاری ملازمین سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور حکمرانوں کو انسانوں سے زیادہ زمین کے ٹکڑے کی ضرورت ہے ۔ جہاں تک آپریشن کی دھمکی یا پیغام کا تعلق ہے سوال یہ ہے کہ کارروائیاں رکی کب ہیں اور یہ کہ ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم عوام سے ہماری اپیل ہے کہ وہ حکومت کی بجائے ہمارا ساتھ دیں۔
(31 جنوری 2025)