GHAG

کرک میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، تین اہلکار شہید

تحصیل بانڈہ داؤدشاہ بہادرخیل میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، پانچ اہلکار زخمی

 واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید کرک پہنچے، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، پولیس ذرائع

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے تحصیل بانڈہ داؤدشاہ میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں تین اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں  اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔  واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید بھی کرک پہنچے

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے

حملے میں شہید اہل کاروں میں، تیمورحیات، ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں

بعد ازاں پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید بھی شریک تھے۔

(6 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts