GHAG

جلد بانی پی ٹی آئی اور آرمی چیف کو مذاکرات کی میز پر لاؤں گا، اعظم سواتی

رنجشیں اور دوریاں بہت ہوگئی، ان باتوں کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا، رہنما پی ٹی آئی

صبح سات بجے  جیل میں ملاقات کے لیے کسی افسر نہیں، اپنی پارٹی کے کہنے پر جیل گیا تھا، اعظم سواتی

سب سے زیادہ کرپشن مانسہرہ میں ہورہی ہے، پارٹی قیادت نے مجھے اور کارکنان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے،  سابق وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (غگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی اور آرمی چیف کو مذاکرات کی میز پر لائیں گے، پہلے بھی بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا کہا تھا۔رنجشیں اور دوریاں بہت ہوگئیں، اب ان باتوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کو افراتفری اور دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور آرمی چیف کا مل بیٹھنا بہت ضروری ہے۔ وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں مذاکرات پر آمادہ کریں گے۔

پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ وہ صبح سات بجے جیل میں ملاقات کیلئے کسی ایجنسی کے افسر نہیں بلکہ اپنی پارٹی کے کہنے پر جیل گئے تھے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن مانسہرہ میں ہوتی ہے، پارٹی قیادت نے انہیں اور کارکنان کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ صوبائی حکومت کو کرپشن روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انکی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں البتہ انکی بگڑتی صحت کا کردار ضرور ہے۔

(7 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts