GHAG

افغان مہاجرین کو ایک بار پھر پاکستان سے نکالنے کی مہم

راولپنڈی سے چند روز کے دوران 205 افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا، رپورٹ

31 مارچ سے قبل افغان مہاجرین کو پاکستان چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے، ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) حکومت پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی بے دخلی کی ایک اور مہم کے احکامات جاری کرتے ہوئے افغان باشندوں کو وارننگ دی ہے کہ 31 مارچ کے بعد ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ چند دنوں کے دوران راولپنڈی سے 205 افغان باشندوں کو گرفتاری کے بعد بے دخل کردیا گیا جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی متعدد افغان باشندوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق جاری مہم کے دوران ان بعض افغان باشندوں کو بھی پاکستان سے ڈی پورٹ کیا جائے گا جن کے پاس اقوام متحدہ کی جانب سے فراہم کردہ متعلقہ دستاویزات موجود ہیں مگر وہ سیکورٹی اداروں کے ریکارڈ کے مطابق بعض جرائم یا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اب کے بار ماضی قریب کی دو مہمات کی تسلسل میں 5 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کی پلاننگ کی گئی ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کا بعض شہروں میں آغاز کیا گیا ہے۔

(10 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts