GHAG

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خارجی دہشت گرد ہلاک

 فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ محمد حسن اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 15 خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیفٹننٹ سمیت پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ڈیرہ اسماعیل کان اور شمالی وزیرستان میں کی گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں چھ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان شہید ہوگئے۔

شہداء میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شام ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

(15 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts