GHAG

کرم کی تازہ ترین صورتحال پر صوبائی کابینہ کا اجلاس

چیک پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے تقریباً 400 اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

 کرم کے علاقوں بگن، مندوری، اوچت، چارخیل اور ڈاڈ کمر میں حالات کشیدہ

پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے اور وزیر اعلیٰ کو کرم کے بعض علاقوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں اعلیٰ صوبائی حکام بھی شریک ہوئے جنہوں نے گزشتہ روز ایک امدادی قافلے پر شرپسندوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی تفصیلات اور حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کرم میں چیک پوسٹوں اور متاثرہ علاقوں کی حفاظت کےلئے 400 کے لگ بھگ اہلکار بھرتی کیے جائیں تاکہ نفری کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

دریں اثنا پیر کے روز بگن میں امدادی قافلے پر کیے گئے حملے کے بعد متعدد دیگر علاقوں مندوری، ڈاڈکمر ، اوچت اور چارخیل میں کافی کشیدگی رہی اور بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور امدادی قافلوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

(18 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts