GHAG

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ برطانیہ

آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے

جنرل عاصم منیر کانفرنس میں ’ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے

پشاور(غگ رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شریک ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مذکورہ کانفرنس میں ’ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کانفرنس پاک برطانیہ عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے،کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینےکے لیےمنعقد کی جاتی ہے۔ کانفرنس میں دونوں ممالک کے پالیسی ساز، سول و عسکری قیادت اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

حالیہ کانفرنس تیزی سے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

دورے کے آغاز پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر  پیش کیا۔

قبل ازیں دورے کے پہلے دن آرمی چیف سید عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں شاندار استقبالیہ دیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو انتہائی شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔

دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسکے علاوہ وہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف یوکے، مسٹر ایڈم ٹونی ریڈیکن،  چیف آف دی جنرل اسٹاف آف برٹش آرمی جنرل سر رولینڈ واکر،اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرمسٹر جوناتھن نکولس پاول سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(19 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp