GHAG

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان درابن میں کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

تھانہ درابن کوٹ لالو میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، ذرائع

ہلاک دہشت گرد امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور تخریب کاری میں ملوث تھے، سیکیورٹی ذرائع

پشاور ( غگ رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک کردیے دیے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ درابن کے حدود میں واقع کوٹ لالو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں چار خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا اور دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا، تاہم انہوں نے مزاحمت کی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور تخریب کاری میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا، جو ممکنہ طور پر بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے اور سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور معاونین کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ ریاست کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

(23 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts