GHAG

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ بنوں، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا، زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی

خوارج اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو

بنوں (غگ خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے منگل کے روز بنوں کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منگل 4 مارچ کوبنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کادورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف نے حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے اہلخانہ سےگہرے افسوس اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانےکے لیے دہشتگردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔اس حملے کے مرتکب دہشتگردوں کو بہادر جوانوں نے فوری طورپرانجام تک پہنچا دیا، اس گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا، چاہے وہ کہیں بھی ہو۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اسلام دشمن خوارج کے اصل عزائم کوبے نقاب کرتا ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مقامی کیمونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، اس موقع پر آرمی چیف نے قومی یکجہتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

(6 مارچ 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts