GHAG

تیمرگرہ لوئر دیر میں فورسز کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت دو دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل، سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی

ہلاک دہشت گرد کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر تیمرگرہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم مطلوب کمانڈر سمیت دو دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل تھے جنکی سر کی قمیت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کی گئی اور دونوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ہلاک دہشت گرد کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ممکنہ خطرہ ٹل گیا،ا ور اس دوران دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد حفیظ اللہ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے 2009 سے لے کر 2014ء تک سرحد پار سے لوئر دیر اور چترال پر کئی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

(10 اپریل 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts