10 روز کے بعد بھی خیبرپختونخوا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی شروع نہ ہوسکی۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پانی سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، عوام کو شیدید مشکلات کا سامناہے۔ پانی کے علاو ہ سیلاب سے سوات، شانگلہ اور بونیر میں 292 ٹرانسفارمر متاثر ہوئے جب کہ تینوں اضلاع میں 49 فیڈرزکو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 12 ہزار صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم 87 ہزار صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 33 فیڈرز مکمل بحال اور 9 جزوی بحال کیے گئے ہیں جب کہ 7 بدستور خراب ہیں،پشاور فیڈرخرابی سے 2 لاکھ 99 ہزار صارفین متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ سوات میں 63، شانگلہ 56 اور بونیر میں 46 فیصد صارفین بجلی سے محروم ہیں،جب کہ بونیر اور سوات کے بڑے اسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پیسکو کو سیلاب سے 16 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار روپے کا نقصان ہوا جس میں صرف سوات میں پیسکو کو 5 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپےکانقصان ہوا۔