GHAG

ٹی ٹی پی امارات اسلامیہ کی ایک شاخ ہے ۔ محسود

ٹی ٹی پی امارات اسلامیہ کی ایک شاخ ہے ۔ محسود

پشاور ( غگ رپورٹ ) کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر مفتی نور ولی محسود کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ ٹی ٹی پی کو افغانستان کے طالبان یعنی امارات اسلامیہ کو اپنی نظریاتی منبع قرار دیتے ہیں ۔ انہوں نے دیگر باتوں کے علاؤہ یہ بھی کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی امارات اسلامیہ کی ایک شاخ ہے ۔

ماہرین اور تجزیہ کار اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ مفتی نور ولی محسود کو اس بات یا وضاحت کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے ۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ اس مبینہ دباؤ کو کم کرنے کی کوشش ہے جو کہ گزشتہ کئی مہینوں خصوصاً اپریل کے بعد پاکستان کی سفارتکاری کے باعث افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی پر پڑتا آرہا ہے تو بعض کا خیال ہے کہ یہ پاکستان اور افغانستان کی عبوری حکومت کے درمیان کچھ عرصے سے نسبتاً قائم ہونے والے بہتر تعلقات کو مشکوک بنانے کا ایک حربہ ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts

اسرائیل ایران جنگ بندی

حیدر جاوید سید لیجئے اسرائیل ایران جنگ بند ہوگئی، نامعلوم ماہرین اور ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ایران کا قطر میں امریکی بیس پر حملہ

Read More »