GHAG

شمالی وزیرستان، رزمک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آئی ایس پی آر

ہلاک خوارج دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خواج ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts