کارروائی حسن خیل کے نواحی علاقوں میں کی گئی، تین روز کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 71 ہوگئی
ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر
پشاور (غگ رپورٹ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں 27 اور 28 اپریل کی رات کلیئرنس آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل میں کی گئی۔ ہلاک خوارج سے ہتھیار ،گولیاں اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا ہے
اس سے قبل 25 اور 26 اپریل کی رات ایک بڑی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی ناکام بناتے ہوئے 54 دہشت گرد ہلاک کئے تھے۔
گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
(28 اپریل 2025)