GHAG

افغان طالبان کے بعض جنگجووں کے بارے میں اہم انکشافات

شمالی وزیرستان میں کی جانے والی فورسز کی کارروائیوں میں کتنے افغان مارے گئے؟

تنخواہیں نہ ملنے کے باعث بعض افغان جنگجووں نے ٹی ٹی پی کو جوائن کردیا ہے،ذرائع

رواں ہفتے شمالی وزیرستان میں کی گئی کارروائیوں میں تقریباً 40 افغان بھی مارے گئے، معتبر ذرائع کا دعویٰ

پشاور (غگ خصوصی رپورٹ) سیکیورٹی معاملات اور کاؤنٹر ٹیررازم پر گہری نظر رکھنے والے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ہفتے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے پاکستانی فورسز کی جانب سے جن 71 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ان میں تقریباً 40 افغان باشندے تھے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کی عبوری حکومت کو 40 ملین ڈالرز کی ملنے والی امداد کی بندش کے بعد افغان فورسز یا افغان طالبان کی محدود تنخواہوں یا  اخراجات کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث مبینہ طور پر سینکڑوں افغان جنگجووں نے پاکستان پر حملے کرنے والی کالعدم ٹی ٹی پی اور اس کے اتحادی گروپوں کو جوائن کردیا ہے اور رواں ہفتے کی دراندازی کو ناکام بنانے کے دوران فورسز نے شمالی وزیرستان میں جن 71 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ان میں 40 کے لگ بھگ افغان باشندے تھے۔

اگر چہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بوجوہ تاحال ان افغان باشندوں کی ہلاکت کے معاملے پر کوئی آفیشل سٹینڈ نہیں لیا ہے تاہم مذکورہ کارروائیوں کے دوران افغان باشندوں یا جنگجووں کی ہلاکتوں کی مختلف باخبر حلقوں نے تصدیق کی ہے جس سے پاکستان کے اس موقف کو تقویت ملتی ہے کہ اگر ایک طرف افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے تو دوسری جانب غیر پاکستانی عناصر یا دہشت گرد باقاعدہ پاکستان کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر کے ہمراہ پاکستان پر حملوں میں بھی استعمال ہوتے آرہے ہیں۔

اس سے قبل بھی متعدد بار خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں افغان باشندے فورسز کی کارروائیوں میں نشانہ بنائے جاتے رہے ہیں۔

(30 اپریل 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts