GHAG

کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ماہ اپریل کے حملوں کی تفصیلات جاری

213 حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 304 افراد کو نشانہ بنایا گیا، دعویٰ

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 76 حملے جبکہ خیبر میں 30 کرایے گئے

اپریل میں امن کمیٹیوں کے 8 افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا، میڈیا سیل

پشاور (غگ رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ماہ اپریل کے دوران ملک خصوصاً خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کرایے گئے اپنے حملوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اپریل میں 213 حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں امن کمیٹیوں کے 8 افراد سمیت فورسز کے تقریباً 308 اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ حملے جنوبی وزیرستان میں کیے گئے جن کی تعداد 41 ہے ۔ جنوبی وزیرستان میں 35 ، خیبر میں 30، ٹانک میں 21، باجوڑ میں 16، ڈی آئی خان میں 12، لکی مروت میں 10، بنوں میں 7، جنوبی پنجاب میں 5 اور بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں 2 افراد کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جن دیگر علاقوں میں محدود حملوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ان میں کرم ، پشاور ، مہمند ، دیر ، مردان ، بونیر اور کرک شامل ہیں۔

اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی عرفان خان نے کہا ہے کہ رواں برس کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر گروپوں کے حملوں کی تعداد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے تاہم حملوں کا سلسلہ جاری رہا ہے ۔ ان کے بقول اپریل میں کالعدم گروپوں کے مقابلے میں فورسز کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کی شدت اور شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے صرف شمالی وزیرستان میں فورسز نے دو تین کارروائیوں میں 70 سے زائد حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا اور متعدد دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں ہوئیں۔

(2 مئی 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp