GHAG

Lakki Marwat University

پشاور یونیورسٹی کے بعد لکی مروت یونیورسٹی کے ملازمین کا بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

پشاور یونیورسٹی کے بعد اب لکی مروت یونیورسٹی کے ملازمین نے بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت یونیورسٹی میں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم کلاس تھری و کلاس فور ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بغیر تنخواہ زندگی گزارنا ممکن نہیں ،تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دے دیا ۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو تمام کیمپس بند کرنے سمیت امتحانی نظام بھی معطل کردیں گے ۔مظاہرین نے گورنر خیبر پختونخوا اور محکمہ تعلیم سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ۔

اس سے قبل تنخواہ اور پنشن کی عدم ادائیگی پر جامعہ پشاور میں بھی تعلیمی و انتظامی سرگرمیاں بند کر دی گئیں تھیں ، اس حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا تھا کہ تنخواہ اور پنشن کی عدم ادائیگی پر جامعہ پشاور میں تعلیمی و انتظامی سرگرمیاں بند کی جا رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts