GHAG

بلوچستان کے ضلع کچی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں 7 سیکورٹی اہلکار شہید

حملہ بارودی مواد کے ذریعے کروایا گیا، کالعدم بی ایل اے ملوث ، ذرائع

حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آئی ایس پی آر

کوئٹہ (غگ خصوصی رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے بھارت کی پراکسی کالعدم بی ایل اے ملوث ہے اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے شہید ہونیوالے اہلکاروں میں صوبیدار عمر فاروق (کراچی)، نائیک آصف خان (کرک)، نائیک مشکور علی (اورکزئی)، سپاہی طارق عزیز (لکی مروت)، سپاہی واجد احمد فیض (باغ) سپاہی محمد عاصم (کرک)، سپاہی محمد کاشف خان (کوہاٹ) شامل ہیں

واضح رہے کہ پاکستان کے انٹلیجنس ایجنسیوں نے گزشتہ روز خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بھارت بلوچستان میں اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کرنے والا ہے۔

(6 مئی 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts