GHAG

آپریشن بنیان مرصوص تفصیلات؛ بھارتی طیارے تباہ، پائلٹس زخمی و لاپتہ

ایک طیارہ اننت ناگ، دوسرا پلوامہ، تیسرا اکھنور، چوتھا رام بن میں گر کر تباہ ہوا، سیکیورٹی ذرائع

پانچواں بھارتی طیارہ بھٹنڈہ میں تباہ کیاگیا، ایک پائلٹ ااقبال سنگھ آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کی دھول چٹا دی، جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں گرے، تفصیلات سامنے آگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے اور پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہوئے۔

ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا، پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا، جبکہ دونوں پائلٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی طیارے کی ایجکشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کےعلاقے سے ملی۔

اسی طرح چوتھا بھارتی لڑاکا طیارہ ضلع رام بن میں گرکرتباہ ہوا، جبکہ طیارے کے پائلٹ اقبال سنگھ کو آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا 5واں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل جموں کے مشرق میں 13ناٹیکل میل دور گری۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے لیے تباہی شدید دھچکا ثابت ہوئی، آپریشن بنیان مرصوص بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی ظاہر کرتا ہے۔

(13 مئی 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts