GHAG

ڈی جی آئی ایس پی آر کی وارننگ اور یوم تشکر

ایڈیٹوریل

 وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کے مطابق جمعہ کے روز پورے ملک اور بیرون ملک معرکہ  حق کی بھرپور کامیابی کے تناظر میں یوم تشکر منایا جائے گا ۔ اس موقع پر تمام صوبائی دارالحکومتوں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں خصوصی دعائیہ تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بھی سرکاری طور پر یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی کی تو پاکستان کی جانب سے یقینی اور فوری جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

اسی روز وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف ، متعدد وفاقی وزراء اور ایئر چیف نے کامرہ ائیر بیس کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کی اور پائلٹس، افسران کی تعریف کی ۔ اس سے قبل گزشتہ روز وہ سیالکوٹ بھی گیے تھے جہاں انہوں نے پاکستان کے بری فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کو خراب عقیدت پیش کی۔

عالمی میڈیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان پرو پاکستان بیانات پر تبصرے جاری ہیں جو کہ انہوں نے سعودی عرب ، قطر اور یو اے ای کے دورے کے دیے ہیں اور عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک طاقتور ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے اور امریکہ سمیت کسی بھی بڑی طاقت کے لیے پاکستان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا ہے اور خطے میں کئی بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

(15 مئی 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts