کالعدم تنظیم نے رات گئے ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے تھے، ذرائع
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان سنگانی سر کی گلی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ذرائع
کوئٹہ (غگ رپورٹ) بلوچستان کے شہر تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں نے رات گئے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کی، آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مرنے والے ایک شخص کی شناخت سنگانی سر کے رہائشی صبراللہ کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کا پیچھا کیا اور سنگانی سر میں ایک گلی میں دہشتگردوں کو گھیرے میں لیکر ہلاک کردیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے، جسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ گنڈاپور اندر اچھے بچے ہوتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
آئینی طریقہ کار کے مطابق عدم اعتماد لا کر نئی حکومت قائم کی جاسکتی ہے، گورنر خیبرپختونخوا عمران خان کی اپنی بہن نے کہا ہے