پشاور ( غگ رپورٹ ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ یہ جو خود کو تحریک طالبان پاکستان کہتے ہیں یہ فتنہ الخوارج ہیں اور پاکستان کی افواج عوام کے تعاون سے ان کے ساتھ ملکر خوارج کا نہ صرف مقابلہ کریں گی بلکہ خوارج کا خاتمہ بھی کیا جائے گا ۔
گزشتہ روز پشاور میں اسٹوڈنٹس اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے بارے میں قرآن مجید میں حکم دیا گیا ہے کہ یہ زمین پر فساد پھیلاتے ہیں اس لیے یہ جہاں ملیں ان کو قتل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح اور بہادر افواج عوام کی حمایت سے ان فتنوں کے خلاف یہں کرتی آرہی ہیں اور بہت جلد خوارج اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً قبائلی علاقوں کے عوام نے امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ان علاقوں میں مستقل امن قائم ہوگا اور یہاں کے باصلاحیت لوگ قومی استحکام اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔
قبل ازیں جب ڈی جی آئی ایس پی آر پشاور کے ایک تعلیمی ادارے میں اسٹوڈنٹس سے ملنے پہنچ گئے تو سینکڑوں اسٹوڈنٹس اور نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کو ہار پہنائے اور ان پر گل پاشی کی ۔