GHAG

بلوچستان کے امن سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

کویٹہ ( غگ رپورٹ ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ پاکستان کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں اور کارروائیوں کو سختی کے ساتھ کچلا جائے گا ۔

کویٹہ میں قبائلی ، سیاسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی پراکسیز اب کھلی جارحیت میں تبدیل ہوگئی ہیں اور بلوچستان کو بھی ان پراکسیز کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کا نہ صرف یہ کہ صلاحیت رکھتا ہے بلکہ حال ہی میں پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی بھرپور حمایت سے یہ ثابت بھی کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال کو ہر قیمت پر کنٹرول کیا جائے گا اور اسے دہشت گردوں کی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بھارت یہاں پراکسیز کے ذریعے جو کچھ کرتا آرہا ہے عوامی حمایت سے اس کا قلع قمع کیا جائے گا ۔

دریں اثناء جرگے میں موجود اہم سیاسی قائدین اور قبائلی عمائدین نے آرمی چیف اور وزیراعظم کو امن کی بحالی کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ عوام بلوچستان کے امن اور پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی ریاست کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts