GHAG

فلم " لوگرو" میں پشتو گانا شامل کرنے پر پوری دنیا کے پشتون خوش ہوگئے ہیں ۔ ہمایون سعید

فلم” لوگرو”میں پشتو گانا شامل کرنے پر پوری دنیا کے پشتون خوش ہوگئے ہیں۔ ہمایون سعید

پشاور ( غگ رپورٹ ) نامور اداکار اور ہدایت کار ہمایون سعید نے پشاور کو اس کی مخصوص ثقافت اور صفائی کے تناظر میں کراچی سے زیادہ بہتر شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو یہ شہر اور اس کے لوگ بہت اچھے لگے جبکہ ان کو اس بات کی بھی بہت خوشی ہے کہ فلم ” لوگرو” میں شامل کیا گیا پشتو گانا ” آشنا ” فلم کی ریلیز سے پہلے بہت مشہور ہوگیا ہے اور پوری دنیا میں مقیم پشتونوں نے اس گانے کو فلم میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

پشاور کے اپنے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہمایون سعید نے کہا کہ ان کی ہر فلم میں پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کی نمایندگی لازمی ہوتی ہے تاکہ ہر فلم سب پاکستانیوں کی فلم لگے ۔ ان کے مطابق پاکستان میں فلم بینی کے فروغ کے لیے لازمی ہے کہ حکومت انڈسٹری کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کریں اور پشاور سمیت ہر شہر میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جدید سنیماؤں کے قیام کے ذریعے عوام کو بہتر ماحول فراہم ہو ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کی ہر فلم کو خوش آمدید کہا ہے اور اسی جذبے کو دیکھ کر وہ وقفے وقفے سے فلمیں بناتے رہے ہیں امید ہے کہ ” لو گرو” بھی ایک کامیاب تجربہ ثابت ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے لوگوں اور میڈیا نے جس انداز میں ان کی میزبانی اور حوصلہ افزائی کی ہے وہ نہ صرف اس کو یاد رکھیں گے بلکہ وقتاً فوقتاً یہاں آتے رہیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts