GHAG

پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کا سوات سانحہ پر صوبائی حکومت رپورٹ پر ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کا سوات سانحہ پر صوبائی حکومت رپورٹ پر ردعمل

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کوئی پیشگی اقدامات نہ کرنا، اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں تاخیر حکومت کی مجرمانہ غفلت کو ظاہر کرتی ہے, ہمایون خان

پشاور (غگ رپورٹ)  پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے سوات سانحہ پر صوبائی حکومت کی جاری رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں پیش آنے والا افسوسناک سانحہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے سوات میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع صوبائی حکومت کی نااہلی اور مکمل ناکامی کا واضح ثبوت ہے، ہمایون خان نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کوئی پیشگی اقدامات نہ کرنا، اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں تاخیر حکومت کی مجرمانہ غفلت کو ظاہر کرتی ہےخیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی صوبائی حکومت کی جانب سے نہ بروقت امداد فراہم کی گئی، نہ ہی کسی قسم کی پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے بروقت ہیلی کاپٹرز بھجوایا ہوتا تو کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا تھا مگر بدقسمتی سے حکومت نے روایتی سستی، بے حسی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا صوبائی حکومت کی سیاست کا مرکز و محور صرف قیدی نمبر 804 کی رہائی ہے، نہ کہ عوام کی فلاح و بہبود، انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے عوام کو صحت، تعلیم، روزگار اور مہنگائی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے،صوبائی حکومت اپنی آئینی اور عوامی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے صوبے کے وسائل، ادارے اور انتظامی اختیارات کو ایک مخصوص شخصیت کی رہائی کی مہم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے عوام نے حکومت کو اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا تھا، نہ کہ کسی فرد واحد کی خاطر ریاستی مشینری کو وقف کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری، عوام دوست اور نظریاتی جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کی آواز بنی ہے ہماری سیاست کا مقصد اقتدار نہیں، بلکہ عوامی خدمت اور قومی ترقی ہے ہم ہر سطح پر حکومتی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے سرکاری وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بند کرے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کے آئینی و معاشی حقوق فراہم کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts