GHAG

پی ٹی آئی کی ایک اور مہم جوئی ؟

ایڈیٹوریل

پاکستان تحریک انصاف اور اس کی صوبائی حکومت نے اپنے بانی کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک اور احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور کہا یہ جارہا ہے کہ 5 اگست سے باقاعدہ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے وزراء ، ممبران اسمبلی اور اہم قائدین وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے معطل پی ٹی آئی ممبران کے ساتھ اظہار یکجھتی کے نام پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں اتوار کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا ۔ یہ احتجاجی سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا جارہا ہے جب خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے اور وزیر اعلیٰ نے ایک اچھے اقدام کے طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان بھی کررکھا ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ عرصہ سے مشاہدے میں آرہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے صوبے کے معاملات پر توجہ مرکوز کرکے بعض اہم اقدامات شروع کردیے ہیں ۔ ایسے میں اگر ایک بار پھر پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے محاذ آرائی شروع کی جاتی ہے تو یقینی طور پر نہ صرف سیاسی کشیدگی میں اضافے کا راستہ ہموار ہوگا بلکہ صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی معاملات بھی پھر سے متاثر ہوں گے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی معاملات اور سیاسی مسائل کو ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے اور مسایل کے حل پر توجہ مرکوز کی جائے۔

(13 جولائی 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts