GHAG

لوئر دیر میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا حملہ، پولیس گاڑیاں نذرِ آتش

لوئر دیر میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا حملہ، پولیس گاڑیاں نذرِ آتش

لوئر دیر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اچانک بڑا حملہ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق لاجبوک، کافرکوٹ اور کس غواڑگے کے علاقوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جہاں پ پر دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

اچانک ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ بکتر بند گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دی۔میڈیا رپورتس کے مطابق حملہ آور نہ صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے بلکہ پولیس کی گاڑیوں میں موجود اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سرچ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ دوبارہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts