GHAG

چلاس: دہشت گردوں کا گلگت بلتستان سکاوٹس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

ضلع دیامر چلاس ہڈر میں دہشت گردوں کے گلگت بلتستان سکاوٹس پر بزدلانہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملے میں ایک صوبیدار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔ واقعہ میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔شمس لون نے مزید کہا کہ فورسز ان دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہیں اور جلد ہی انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی چلاس میں جی بی سکاوٹس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید ہونے والے صوبیدار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts