GHAG

بنوں میں کئی گھنٹوں کی جھڑپیں، فورسز کا بڑا آپریشن، متعدد ہلاکتیں

بنوں میں کئی گھنٹوں کی جھڑپیں، فورسز کا بڑا آپریشن، متعدد ہلاکتیں

پشاور( غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ علاقے بنوں میں جمعرات کے روز فورسز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں فریقین کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔ غیر رسمی طور پر حکومتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے اس مشترکہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 حملہ اوروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے میڈیا سیل اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تقریباً نصف درجن اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے جن میں متعدد کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

جبکہ یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ اس کارروائی کے دوران کواڈ کاپٹرز بھی استعمال کئے گئے ہیں ۔ یہ جھڑپیں بنوں کے تھانہ میریان میں ہوئیں ۔
دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے ٹانک سے ایف سی کے دو اہلکاروں کو بھی اغواء کردیا ہے جن کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔ حکومتی حکام کے مطابق بنوں میں متعدد ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جو کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی سہولت کاری میں ملوث تھے اور متعدد کے گھروں اور ٹھکانوں کو یا تو مسمار کیا گیا ہے یا بارودی مواد سے اڑایا گیا ہے ۔

(اگست 1، 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts