GHAG

9 مئی کا مقدمہ فوج کا نہیں پاکستان کا مقدمہ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور ( غگ رپورٹ ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ 9 مئی کا معاملہ اور مقدمہ فوج کا نہیں بلکہ پاکستان کا مقدمہ ہے اور اسے اسی تناظر میں ڈیل کیا جاتا رہا ہے ۔ گزشتہ روز صحافیوں کے ایک گروپ سے گٹھ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سینئر صحافی کے اس دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ فیلڈ مارشل نے کسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کے میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کیا ۔ بھارت بلوچستان میں پراکسیز کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاہم پاکستان کی فورسز ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بلوچستان کو چند سو دہشت گردوں کی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اور نہ ہی حقوق کے نام پر ریاست ، عوام کے خلاف لڑنے کی کسی کو اجازت دی جائے گی ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ عوام ایسے عناصر اور ان کے منفی عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts