ننگرہار میں 10 خوارج، خوست میں چھ خوارج کی ہلاکتوں کی تصدیق
پشاور (غگ خصوصی رپورٹ) افغانستان کے صوبوں خوست اور ننگرہار میں مفتی نور ولی محسود اور حافظ گل بہادر گروپس کے درمیان جھڑپوں میں ابھی تک اہم کمانڈرز سمیت 16 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ڈرونز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ننگرہار میں اہم کمانڈر جو اسلحہ خریداری اور بارودی مواد کے خریدنے کا ذمہ دار تھا، ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ اسی طرح دیگر ہلاکتوں کی شناخت بہار غنی خیل، کاشف، ابوذر اور عبیدہ خراسانی کے ناموں سے ہوئی ہے
خوست میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں کمانڈر اختر گل عرف حسینی، قاری جلال، محمد عالم اور زیارت گل شامل ہیں۔
اسی طرح دونوں جانب سے ان جھڑپوں میں 32 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں
(28 اگست 2025)