لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے احمد خان کلے میں پاڑہ چمکنی سے صدہ جانے والی گاڑی پر نا معلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد بحق ہو گئے جن کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے افراد کے نام یہ ہے۔
نبات خان ولد میرا خیل قوم منگل کو ہ دڑادڑ
شفیق خاں ولد فضل رحمان قوم چمکنی سکنہ دڑادڑ
یسین ولد خیراللہ خان قوم چمکنی سکنہ دڑادڑ
عمل الدین ولد افضل الدین قوم چمکنی سکنہ نام
خواجہ الدین ولد رحیم الدین قوم منگل سکنہ دڑادڑ
احمد ولد غلجے قوم چمکنی سکنہ دڑادڑ
دوسری جانب آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں ہر صورت قیام امن کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور لوئر کرم میں فائرنگ کے بعد پولیس کے سرچ اپریشن میں اب تک 12 افرادگرفتار کیے گئے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس اور فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔