ڈیرہ اسماعیل خان (غگ رپورٹ)
ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواء ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کے اغواء کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف درج کیا گیا ۔پولیس کے مطابق سید غضنفر حسین شاہ محکمہ مصنوعی نسل کشی حیوانات رتہ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات تھے۔ جو موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔اغواء شدہ ڈاکٹر کے خاندان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر دعویداری کرتے ہوئے رپورٹ درج کرا دی۔درج رپورٹ کے مطابق اغوا کاروں نے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کے خاندان کو فون کرکے 8 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کے گھر والوں نے ٹی ٹی پی کے خلاف دعویداری کرتے ہوئے رپورٹ درج کرا دی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ اغواء کاروں کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد ویٹرنری ڈاکٹر کو بازیاب کرایا جائے گا۔
