شمالی وزیرستان (غگ رپورٹ)
تحقیقاتی اداروں کا تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر مفتی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف شمالی وزیرستان کے تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشتگری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کاروائی کا آغاز ہوگیا۔ فون کال میں خارجی نور ولی محسود احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے۔ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز سکول کو آئی ای ڈی .لگا کر اڑا دیا گیا تھا