GHAG

خیبر، پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس پی عالم زیب، شیرعالم اور ایک راہگیر شہید ہوئے، ڈی پی او سلیم عباس

پشاور(غگ رپورٹ) افغانستان سے متصل ضلع خیبر کے علاقے چاروازگئی میں پولیس ناکے پر دہشت گردوں  کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔

ڈی پی او خیبر سلیم عباس کے مطابق حملہ لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار سب انسپکٹر عالم زیب اور ایک راہ گیر شہید ہوئے۔ حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شدید زخمی تھے۔ بعد ازاں پولیس اہلکار شیرعالم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشت گرد فرار ہوئے، ضلع بھر میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts