GHAG

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، تین جوان شہید

خوارجیوں کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنائی، آئی ایس پی آر

باجوڑ(غگ رپورٹ) افغانستان سے متصل قبائلی ضلع باجوڑ میں خوارجیوں کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ کارروائی میں پانچ خوارج ہلاک جبکہ پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  خارجی دہشت گردوں نے 18 اور 19 اگست کی رات کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کو باجوڑ میں ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts