GHAG

‏میجر جنرل فیصل نصیر سے متعلق خبریں جھوٹ اور بے بنیاد قرار

ڈی جی سی  آئی ایس آئی میجرجنرل فیصل نصیر کے حوالےسے سوشل  اور میڈیا،واٹس اپ گروپس کے ذریعےچلنے والی خبریں جھوٹ اوربے بنیاد ہیں، حکومتی ذرائع

وہ ابھی تک اپنے اسی عہدے پر ہی معمول کے مطابق فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ذرائع کی تصدیق

‏پشاور (غگ رپورٹ) سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر بالکل تندرست و توانا ہیں۔ان کی بیماری کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔وہ کسی بھی قسم کی بیماری کا شکار ہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فوج میں تعیناتیاں آرمی چیف کااختیار ہوتا ہے۔آرمی چیف جب تک مناسب سمجھتے ہیں فوجی افسر کو کسی بھی محکمے میں رکھ سکتے ہیں لہذا ان کی پوسٹنگ کے حوالے سے بھی گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا میں افواہیں زیرگردش تھیں کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر شدید علیل ہیں اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ علاج کی غرض سے فیملی کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔

اس کے ساتھ یہ دعوی بھی سامنے آیا تھا کہ ان کو کوئی پراسرار بیماری لاحق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کی نئی پوسٹنگ بھی التواء کا شکار ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وہ ابھی تک اپنے اسی عہدے پر ہی معمول کے مطابق فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts