GHAG

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی ترجیحات اور سرگرمیاں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عجیب و غریب قسم کے فیصلے کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔پہلے انہوں نے مینڈیٹ رکھے بغیر اعلان کیا کہ وہ افغانستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے پشاور قونصلیٹ کے دو عہدیداروں کو ہنگامی طور پر مدعو بھی کیا تاہم ان دو عہدے داروں کو بعد میں کابل اور اسلام آباد دونوں سے کہا گیا کہ یہ آپ لوگوں اور صوبائی حکومت کا سرے سے ڈومین ہی نہیں ہے۔

ابھی اس معاملے پر بحث جاری تھی کہ وزیر اعلیٰ نے ایک اہم تقریب میں انہی دونوں سفارتکاروں کو پھر سے مدعو کیا اور ان کی “تربیت” دیکھ لیں کہ انہوں نے اپنے میزبان کی موجودگی میں سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پاکستان کے قومی ترانے کے دوران کھڑے ہونے کی تکلیف بھی گوارا نہیں کی۔ اس پر ستم یہ کہ وزیر اعلیٰ اور ان کی پارٹی نے ملک کا مقدمہ لڑنے کی بجائے افغان سفارت کاروں کی وکالت اور ترجمانی شروع کردی۔

جس روز اس معاملے پر پورے ملک میں شدید نوعیت کا ردعمل جاری تھا اسی روز وزیر اعلیٰ صاحب نے دو اور متنازعہ اعلانات کیے ۔ انہوں نے “فرمایا ” کہ وہ نہ صرف یہ کہ بہت سے علاقوں میں قائم چیک پوسٹیں ختم کررہے ہیں بلکہ جرگہ سسٹم کو بحال اور فعال بنانے کا اقدام بھی اٹھا رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ایک جنگ زدہ صوبے میں اس قسم کے ” تجربات اور اعلانات” کرتے وقت وزیر اعلیٰ بعض دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز سے کوئی مشاورت بھی کرتے ہیں یا نہیں ؟ اس کا جواب ” ناں” میں ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ کے نہ تو فیڈرل گورنمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں نا گورنر کے ساتھ اور نا ہی ملٹری اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ان کی بنتی ہے۔اس قسم کے فیصلوں سے نہ صرف فورسز کی کارروائیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ سول بیوروکریسی بھی کنفیوژن سے دوچار ہوگی۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے فیصلوں کے لیے صوبائی ایپکس کمیٹی کا فورم استعمال کیا جائے کیونکہ صوبے کے سیکورٹی چیلنجز اور معاملات کو مذاق سمجھ کر ڈیل کرنے کے مزید منفی نتائج برآمد ہوں گے اور وزیر اعلیٰ کو اس تمام پس منظر میں سنجیدہ طرز عمل اختیار کرنا پڑے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts