GHAG

پشتون تحفظ موومنٹ کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط اور تعلقات ہیں، عطاء تارڑ

ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث اس پر پابندی عائد کردی ہے، ٹی ٹی پی اور افغان شرپسند بھی اس کے حامی ہیں، وفاقی وزیراطلاعات

پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس

پشاور( غگ رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ  (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس کے نہ صرف ٹی ٹی پی سمیت متعدد دیگر گروپوں کے ساتھ رابطے ہیں بلکہ انہیں باہر سے فنڈنگ بھی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے علاوہ بعض افغان گروپ اور عناصر کے ساتھ بھی پی ٹی ایم کے روابط ہیں اور ان کی سرگرمیوں میں افغان جھنڈوں سمیت افغان شرپسند بھی شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں پی ٹی ایم کو سپورٹ کرتی رہی ہیں اور انہیں باہر سے باقاعدہ فنڈنگ بھی ہوتی ہے اس لئے وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم گروپوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے اور کسی بھی کالعدم گروپ کو سیاسی اور عوامی اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم نے پاکستان کے جھنڈے کو نذر آتش کیا اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں پر حملے کیے جبکہ پی ٹی ایم کو بیرون ملک سے فنڈنگ بھی کی جارہی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts