کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس میں چھ زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کی تلاشی لی گئی، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ سپین وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا، اس دوران چھ زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے سپین وام میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کی تلاشی لی گئی، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔