GHAG

مختلف دہشت گردانہ مقدمات پر عدالتی کارروائیوں کے احکامات

جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے وارنٹ جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور عدالت سے بھی وارنٹ گرفتاری

بشام خودکش حملے میں ملوث 20 ملزمان کے خلاف چالان بھی تیار

ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا، ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سمیت ملک کی مختلف عدالتوں نے دہشت گردی اور شرپسندی میں ملوث دہشت گردوں کے علاوہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سمیت متعدد اہم لوگوں کی گرفتاری اور مقدمات چلانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ مشہور زمانہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 25 نامزد ملزمان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ان ملزمان میں دوسروں کے علاوہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، کنول شوزب، شبلی فراز اور شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایک اور کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت دو ارکان اسمبلی سہیل آفریدی (ایم پی اے) اور شاہد خٹک  (ایم این اے) کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردی ہیں۔ یہ وارنٹ نومبر کی فائنل کال سے متعلق ہیں۔

اسی طرح 26 مارچ 2024 کو بشام کے قریب چینی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں نامزد ملزمان کا چالان بھی تیار کرکے انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم کیس میں 29 ملزمان نامزد ہوئے تھے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد 20 نامزد ملزمان کا  انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل کرنے کی تیاری کی گئی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ متعلقہ چینی حکام کے ساتھ بھی شئیر کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts