GHAG

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 43 خارجی دہشت گرد ہلاک

9دسمبر سے اب تک خیبرپختونخوا میں 18  اور بلوچستان میں 25 خارجی دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیں، آئی ایس پی آر

موسی خیل اور پنجگور اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک علاقے میں امن بحال اور خارجی دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا، آئی ایس پی آر

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گذشتہ پانچ روز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 43 خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر لکی مروت میں کارروائی کی۔ مؤثر آپریشن کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔9 دسمبر 2024 سے اب تک صوبہ خیبرپختونخوا میں 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 13 دسمبر کو موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں دو الگ الگ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک علاقے میں امن بحال اور خارجی دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان آپریشنز سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts