تھانہ باڑہ برقمبر میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا، پولیس حکام
کوئٹہ بروری تھانے کے حدود میں کرانی روڈ پر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا، پولیس
بم دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں، پولیس حکام کی تصدیق
پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر برقمبر تکیہ چوکی میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا جبکہ کوئٹہ کرانی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے نتیجے میں انسداد دہشت گردی فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق خیبر میں دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا، پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور دلیرانہ کارکردگی پر انعامات کا اعلان بھی کیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانی روڈ پر انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید، چھ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ٹی ایف کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) ڈاکٹر سلطان لہڑی کے مطابق کرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے 6 افراد زخمیوں اور ایک اے ٹی ایف اہلکار کی لاش بی ایم سی منتقل کیا گیا۔
(15 مارچ 2025)